گزشتہ روز تاریخی اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 106 ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 252 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 46ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ؛ ایک ہی دن میں آسمان پر جا پہنچا
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 088روپے گھٹ کر 3لاکھ 82ہزار 630روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
گزشتہ روز ین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 141 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے تھے جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں 9 روز کے وقفے کے بعد آج کم ہو گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کی کمی سے 4ہزار 218ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 44ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 315روپے گھٹ کر 3لاکھ 80ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی۔