Jasarat News:
2025-12-02@15:01:01 GMT

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہفتہ کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔ صدارت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے‘ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پاک افغان کشیدگی، غزہ معاہدہ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں ورکنگ ریلیشن شپ اور اس پر جاری مذاکرات، آزاد کشمیر میں حکومتی معاملات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

18ویں ترمیم میں تبدیلی کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے،بلاول بھٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا کہ 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں ردوبدل کی کوئی بھی کوشش وفاق کو کمزور کرے گی اور یہ ’’آگ سے کھیلنے‘‘ کے برابر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی جانب سے صوبائی مالیاتی اختیارات میں تبدیلی کی تجاویز پیپلز پارٹی نے مسترد کر دیں۔ بلاول نے نئی آئینی عدالت کی تشکیل کو تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبوں کو برابری کی نمائندگی ملی ہے۔

انہوں نے عدلیہ سے بڑے مسائل کے حل کی امید ظاہر کی اور کارکنوں پر زور دیا کہ پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری  نے بھارت کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے اتحاد ضروری ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین