تھائی لینڈ کی کافی شاپ کا نام ، پاکستانی برانڈ کے خلاف مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-02-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنزیومر کورٹ جنوبی میں تھائی لینڈ کی معروف کافی شاپ “مونڈو” کا نام، لوگو اور ڈیزائن استعمال کرنے کے الزام میں پاکستانی کافی شاپ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈیفنس میں ’’مونڈو‘‘ کے نام سے جعلی شاپ چلائی جا رہی ہے جو صارفین کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی کی والدہ انتقال کرگئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر محمد شبیر قریشی کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی انتقال فرما گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویڑن کی کابینہ کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔پی ٹی آئی کراچی ڈویڑن کی تمام قیادت کی جانب سے محمد شبیر قریشی سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ عزوجل شبیر قریشی کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔