صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کیخلاف درخواست پر اعتراض
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-02-26
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیا الحسن لنجار کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت دی کہ پہلے دفتر کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات دور کیے جائیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ضیا الحسن لنجار سندھ اسمبلی کے رکن ہیں اور حکومتی مراعات حاصل کر رہے ہیں، لہٰذا سندھ بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔ عدالت نے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تھائی لینڈ کی کافی شاپ کا نام ، پاکستانی برانڈ کے خلاف مقدمہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-02-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنزیومر کورٹ جنوبی میں تھائی لینڈ کی معروف کافی شاپ “مونڈو” کا نام، لوگو اور ڈیزائن استعمال کرنے کے الزام میں پاکستانی کافی شاپ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈیفنس میں ’’مونڈو‘‘ کے نام سے جعلی شاپ چلائی جا رہی ہے جو صارفین کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔