گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ خیبر پختوانخو سے فون پررابطہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-02-1
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی سہیل آفریدی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔گورنر سندھ نے سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ خیبر پختونخواہ کی ترقی، عوامی خدمت اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی کی والدہ انتقال کرگئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر محمد شبیر قریشی کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی انتقال فرما گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویڑن کی کابینہ کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔پی ٹی آئی کراچی ڈویڑن کی تمام قیادت کی جانب سے محمد شبیر قریشی سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ عزوجل شبیر قریشی کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔