لاہور میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے، جہاں پراسیکیوشن نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور شاہ محمود قریشی کو شواہد کے باوجود بری کردیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر دوبارہ کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ اگست 2025 میں انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو بری کیا تھا، جس کے بعد پراسیکیوشن نے یہ اپیل دائر کی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

لاہور، ایوان عدل کے باہر وکلا کا ٹی ایل پی ورکرز پر تشدد کیخلاف احتجاج

وکلا نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایوان عدل سے باہر آنے پر ٹریفک سول سیکرٹریٹ سے لیکر پی ایم جی چوک تک بند کردی گئی۔ مظاہرین نے کارپوریشن کے ٹرک کو روک کر اس کی ہوا نکال دی۔ بعد میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرید کے پولیس آپریشن کیخلاف لاہور میں تحریک لبیک کے وکلاء نے ایوان عدل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سٹرک بلاک کردی۔ مرید کے میں ٹی پی ایل کے کارکنوں پر ہونیوالے تشدد کیخلاف وکلاء نے ایوان عدل کے باہر احتجاج کیا اور سٹرک بلاک کر دی۔ وکلا نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایوان عدل سے باہر آنے پر ٹریفک سول سیکرٹریٹ سے لیکر پی ایم جی چوک تک بند کردی گئی۔ مظاہرین نے کارپوریشن کے ٹرک کو روک کر اس کی ہوا نکال دی۔ بعد میں نعرے بازی کرتے رہے۔ فوری پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا۔ وکلا نے پولیس پر پتھراو شروع کردیا۔ جب پولیس نے وکلا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وکلا ایوان عدل کے اندر بھاگ گئے، جس کے بعد پولیس نے سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • نو مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی پر بھارت کے خلاف چین کی جانب سے ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر
  • 9 مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • فتنہ خوارج کے خلاف جنگ میں دو جوان شہید، حیدرآباد اور ہالا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
  • پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل غیر معینہ مدت تک ملتوی
  • شاہ محمود قریشی پر اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ رپورٹ عدالت میں پیش
  • لاہور، ایوان عدل کے باہر وکلا کا ٹی ایل پی ورکرز پر تشدد کیخلاف احتجاج