(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیاہے، اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہیں کرسکے۔
قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا تھا، گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے جس میں کیے گئے دستخظ میں مشابہت نہیں ۔

پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آگئے

دوسری جانب علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا لیکن خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے میدان سج گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے شاہجہاں یوسف کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے معاملے پر اپوزیشن کے پشاورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پٹیشن گزشتہ روز ہی تیار کرلی تھی اور ن لیگ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے۔

الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے خلاف اپیل  کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سلمان اکرم راجا سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت کریں گے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ عدالت اب قائم کردی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی لگنی ہے۔ فیصلہ کریں گے کہ ایک عدالت کو ہم نہیں مانتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔ ہم نے فیصلہ کرنا ہے لیکن تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پیش ہونے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ سہیل آفریدی آج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے قانون کی اطاعت کی۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہری پور انتخابات کے حوالے سے وائٹ پیپر جلد جاری  کریں گے۔ ہم قانون کی روح ٹٹولتے رہیں گے۔ علی بخاری نے الیکشن کمیشن کے سامنے اعتراضات رکھے، ہماری استدعا ہے کہ ہر فریق کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی۔ افسران کو تنبیہ کرنا وزیراعلیٰ کا حق ہے۔ ہم اپنا تفصیلی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن  کو بتایا کہ ایسی ایک درخواست خیبرپختونخوا میں بھی زیر سماعت ہے، دو جگہوں پر ایک جیسی درخواست پر کاروائی نہیں ہوسکتی۔ ہم نے کسی صورت الیکشن کے عمل میں دخل اندازی نہیں کی۔ آئندہ وزیر اعلیٰ کو یہاں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی طبیعت ناسازی پر سخت تشویش ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کیخلاف درخواستیں خارج
  • وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر مشاورت کرینگے‘ سلمان اکرم
  • پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟۔ سلمان اکرم راجہ
  • پی ٹی آئی وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کرے گی، سلمان اکرم راجا
  • وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے، سلمان اکرم راجا
  • پی ٹی آئی نے تاحال آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا: سلمان اکرم راجا
  • آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سلمان اکرم راجہ
  • انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کا معاملہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں پیش
  • انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں پیش