نیو کراچی میں جعلی دوا سے نوجوان کی ہلاکت، غیر رجسٹرڈ کلینک بند
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی کے علاقے نور خان گوٹھ میں مبینہ کلینک میں جعلی دوا پینے سے 22 سالہ نوجوان مجاہد ولد رجب علی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق نوجوان کو مقامی کلینک سے دوا اور انجیکشن دیے گئے تھے جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔ اسپتال منتقل کرنے کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق کلینک کا مالک واقعے کے بعد فرار ہوگیا جبکہ کلینک بند پایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے اور دوا کے نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی کے علاقے ثمر زار میں پٹرول پمپ کا مالک فائرنگ سے قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں ثمر زار کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے مقامی پیٹرول پمپ کے مالک سردار ارشاد کو قتل کر دیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو موصول ہو گئی ہے، جس میں حملہ آوروں کی آمد اور فائرنگ کے لمحات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سردار ارشاد اپنی بیٹیوں کو اسکول سے لے کر گھر کے قریب پہنچے تھے۔ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے انہیں ٹارگٹ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
آر پی او اور دیگر حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی صدر انعم شیر نے اسپتال پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کی اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش تیز کر دی گئی ہے