ہم آئینی اور سیاسی جنگ کریں گے اور جیتے گے، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم آئینی اور سیاسی جنگ کریں گے اور جیتے گے، وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دیا ہے، گورنر کی استعفیٰ واپس کرنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا، قانونی ٹیم تیار بیٹھی ہے، ہماری ساتھ مشاورت بھی ہوگئی، ہم آئینی راستہ اختیار کر رہے ہیں، آج ووٹنگ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی اور سیاسی جنگ کریں گے اور جیتے گے، وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دیا ہے، گورنر کی جانب سے استعفیٰ واپس کرنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے، وزیراعلی علی نے خود کہا ہے کہ استعفی دیا ہے، اپوزیشن کو کوئی اعتراض ہو تو وہ عدالت آسکتی ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وزیراعلی کے انتخاب آج ہوگا،
آئین بلکل واضع ہے، اگر گورنر وزہراعلی سے حلف نہیں لیتے تو اس کا آئین میں طریقہ کار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کے سینیٹر علی ظفر نے پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کوئی درخواست دائر ہوتی تو خود اس میں پیش ہونگا، اس لیے ہائیکورٹ آئے ہیں، اپوزیشن اگر وزیراعلی کا الیکشن روکنا چاہتی ہے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق وزیراعلی جب استعفیٰ دیتا ہے تو وہ مستعفی ہوجاتا ہے، آئین میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ گورنر استعفیٰ منظور کرے گا تو وزیراعلی مستعفی ہوگا، وزیراعلی کا الیکشن آج ہوگا ایک آدھ گھنٹے میں وزیراعلی کا انتخاب ہو جائیگا۔
قبل ازیں صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف جنید اکبر موجودہ صورتحال پر قانونی مشاورت کے لیے لیگل ٹیم کے ساتھ ایڈووکیٹ جنرل کے دفتر پہنچے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنید اکبر
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔