گھٹنوں کی تکلیف سے نجات کا آسان نسخہ، چہل قدمی اور سائیکل چلانا مؤثر ثابت
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزمرہ زندگی میں چہل قدمی، سائیکل چلانے یا تیراکی جیسی سرگرمیوں کو معمول بناکر نہ صرف گھٹنوں کی تکلیف سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس کی شدت میں واضح کمی بھی لائی جا سکتی ہے۔
برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق کے مطابق اگرچہ مختلف ورزشیں گھٹنوں کے درد میں کمی لانے میں مددگار ہوتی ہیں، تاہم ایروبک ورزشیں اس حوالے سے سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئیں۔ ایروبک ورزشوں میں تیز چہل قدمی، دوڑنا، سیڑھیاں چڑھنا اور تیراکی جیسی سرگرمیاں شامل ہیں، جو دل اور نظامِ تنفس کو مضبوط بناتی ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ 45 سال سے زائد عمر کے تقریباً 30 فیصد افراد گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس مطالعے میں 1990 سے 2024 کے دوران کیے گئے 217 کلینیکل ٹرائلز کا جائزہ لیا گیا، جن میں 15 ہزار سے زائد شرکاء شامل تھے، مسلسل ایروبک ورزشیں کرنے سے گھٹنوں کے درد میں مختصر اور طویل المدتی بہتری دیکھی گئی۔
محققین کے مطابق گھٹنوں کے جوڑ انسانی جسم کے کمزور ترین حصوں میں شمار ہوتے ہیں، جو چوٹ، جوڑوں کے امراض یا بافتوں کی خرابی کے باعث متاثر ہوتے ہیں۔ تاہم چہل قدمی یا سائیکلنگ کو معمول بنانا اس درد کے خلاف بہترین دفاع ثابت ہوتا ہے۔
دوسری جانب امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال گھٹنوں کے درد کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔ ان غذاؤں میں موجود چکنائی رانوں میں چربی جمع کر دیتی ہے، جو آگے چل کر گھٹنوں اور کولہوں کی تکلیف کا سبب بنتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن غذا، جسمانی سرگرمی اور ایروبک ورزشیں گھٹنوں کی صحت برقرار رکھنے اور بڑھتی عمر میں بھی انہیں متحرک رکھنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گھٹنوں کے درد چہل قدمی
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔