عوام کا نمائندہ ہوں، عمران خان سے ملنے دیا جائے، سہیل آفریدی نے چیف جسٹس کو خط لکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے نام ایک باضابطہ خط لکھا ہے جس میں اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی و پیٹرن ان چیف عمران احمد خان نیازی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
وزیرِاعلیٰ نے وفاقی و صوبائی حکام سے بھی رجوع کیا
خط کے مطابق وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور پنجاب کے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو 15 اکتوبر 2025 کو ایک خط کے ذریعے ملاقات کے انتظامات کی درخواست کی تھی، جو متعلقہ حکام کو موصول بھی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی
تاہم متعدد یاد دہانیوں اور رابطوں کے باوجود ملاقات تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔
’میں ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں‘
سہیل آفریدی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کے منتخب وزیرِاعلیٰ ہیں، جو پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔
انہوں نے لکھاکہ میں صوبے کے ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں اور میرا آئینی و اخلاقی فریضہ ہے کہ اپنی جماعت کے بانی اور پیٹرن ان چیف سے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر رہنمائی حاصل کروں۔
’عمران خان سے ملاقات صوبائی گورننس کے لیے ضروری ہے‘
وزیرِاعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے کے اہم معاملات، کابینہ کی تشکیل اور گورننس سے متعلق فیصلوں کے لیے عمران خان سے براہِ راست مشاورت ناگزیر ہے۔
انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ، وفاقی وزارتِ داخلہ اور پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ملاقات کے فوری انتظامات کی ہدایت جاری کی جائے۔
خیال رہے کہ سہیل آفریدی نے سابق وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے۔ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں، جہاں ان سے ملاقات کے لیے مختلف سیاسی و قانونی حلقوں کی درخواستیں زیرِالتوا ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جیل چیف جسٹس آف پاکستان خط سہیل آفریدی عمران خان وزیر اعلیٰ کے پی یحییٰ آفریدی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جیل چیف جسٹس ا ف پاکستان سہیل ا فریدی وزیر اعلی کے پی یحیی ا فریدی سہیل آفریدی نے وزیر اعلی چیف جسٹس کے لیے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔