— فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  ہر مشکل وقت میں افغانوں کی مدد کی ہے لیکن دشمنوں کی پراکسی پر منہ توڑ جواب دیں گے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات پیپلز پارٹی کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان کی طرح چلتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے صدر زرداری سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد بیان بازی سے گریز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے جو ڈاکو رضاکارانہ طور پر سرنڈر کریں گے انہیں الگ طرح سے ڈیل کیا جائے گا۔ کچے کے ڈاکوؤں کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ سرنڈر کردیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امن اسی وقت ہوگا جب سندھ اور پنجاب اپنے اپنے علاقوں میں ایک ہی وقت میں کچے کے ڈاکووں کے خلاف آپریشن کرے۔ پنجاب اور سندھ کی جانب سے جب کچے کے ڈاکووں کے خلاف مشترکہ آپریشن ہوں گے تو ڈاکووں کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اگر کچے کے ڈاکو سرنڈر نہیں کریں گے تو مقابلے میں مارے جائیں گے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومت ایکشن لے رہی ہے۔ کچے کے ڈاکو خود کو قانون کے حوالے کردیں۔ سینئر صحافی شہید جان محمد کے قاتل مارے گئے ہیں۔ 

پاک افغان حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی شروعات نہیں کرے گا، کوئی ایسا کرے گا تو اختتام ہم کریں گے۔ کوئی بھی ملک پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کچے کے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی کومنصوبے کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیاگیا، شرجیل میمن

یہاں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاشوں کا دور آیا، اب کراچی میں کچرا اٹھایا جا رہا ہے
ایک وقت میں کراچی دبئی سے آگے تھا ، پاکستان بننے سے پہلے یہاں ٹرام چلتی تھی، سینئر وزیر

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب کراچی دبئی سے آگے تھا اور پاکستان بننے سے پہلے یہاں ٹرام چلتی تھی، لیکن بعد میں شہر کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین نامی شخص کے حوالے کر دیا گیا جس سے یہاں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاشوں کا دور آیا۔کراچی میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر پورے ملک میں تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، اس موقع پر پاکستان بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے کیک کاٹے جائیں گے ۔مرکزی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ، ملک بھر کے مختلف مقامات پر ڈجیٹل اسکرینیں لگائی جائیں گی ، جن پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب براہِ راست نشر کیا جائے گا تاکہ عوام پارٹی کی 58 سالہ جدوجہد اور خدمات کو براہِ راست دیکھ سکیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں تمام سہولیات کے ساتھ موجود ہیں، ان پر کوئی تشدد نہیں ہو رہا، لیکن وہ جیل سے بھی ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور بیرونِ ملک دشمن قوتوں سے مدد مانگ رہے ہیں۔کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کراچی دبئی سے آگے تھا اور پاکستان بننے سے پہلے یہاں ٹرام چلتی تھی، لیکن بعد میں شہر کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین نامی شخص کے حوالے کر دیا گیا جس سے یہاں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاشوں کا دور آیا۔انہوں نے کہا کہ کہ اب کراچی میں کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • سیاست آنے جانی والی چیز ہے، انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، شرجیل میمن
  • کراچی کومنصوبے کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیاگیا، شرجیل میمن
  • بھارت خواب دیکھنا چھوڑ دے، سندھ قیامت تک پاکستان کا حصہ رہے گا، شرجیل میمن
  • لندن والے بانی نے کراچی کو بوری بند لاشوں، بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہ دیا، شرجیل میمن
  • عظمی بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں بلاول ایسے نہیں آئیں گے ،شرجیل میمن
  • شرجیل میمن: لندن والے بانی نے کراچی کو بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا
  • عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں، بلاول ویسے نہیں آئیں گے: شرجیل میمن
  • سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا، بھارت کا خواب خواب ہی رہے گا: شرجیل انعام میمن
  • کراچی کومنصوبے کے تحت الطاف حسین کےحوالےکیاگیا، پھر ہیروئن، بھتہ، بوری بندلاشوں کادورآیا، شرجیل میمن
  • الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ‘شرجیل