وزیرِ صحت سندھ نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں دن رات عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں، صورتحال کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور احتیاطی سرگرمیوں کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچانے کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی اور حفاظتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے ویکٹر بورن ڈیزیزز وِنگ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، بلدیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر مثر اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت سندھ کی تمام مشینری متحرک کر دی گئی ہے، رواں سال ڈینگی کے 819 اور ملیریا کے 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، ہر ضلع میں اسپرے، فوگنگ، اور آگاہی پروگرامز کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائیگا، عوامی تعاون سے جلد اس وبا پر قابو پا سکتے ہیں، اس لیے عوام بھی اپنا کردار ادا کریں، تمام اضلاع میں لاروہ کش مہم، فوگنگ، اسپریاور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسکولوں، اسپتالوں، مارکیٹوں، بس اسٹاپس، اور عدالتوں سمیت عوامی مقامات پر بینرز، پمفلٹس، اور آگاہی مواد آویزاں کیا جا رہا ہے۔ تمام ڈی ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقامی حکومت کے ساتھ مل کر مچھر کی افزائش کے مقامات ختم کریں،گھروں اور گلیوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گھر گھر جا کر آگاہی دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ڈینگی قابلِ انسداد بیماری ہے، اگر ہم صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو اس وباء کو جلد ختم کیا جا سکتا ہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں دن رات عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں، صورتحال کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور احتیاطی سرگرمیوں کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کر دی گئی ہے اور ملیریا کے لیے

پڑھیں:

مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی میں مبتلا، اسپتال میں داخل

مفتی منیب الرحمٰن—فائل فوٹو

معروف عالم دین مفتی منیب الرحمٰن کو علالت کے باعث مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن کو ڈینگی میں مبتلا ہونے کےباعث اسپتال لایا گیا۔

مفتی منیب الرحمٰن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی میں مبتلا، اسپتال میں داخل
  • پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
  • آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جارہا ہے: عطا تارڑ
  • جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کا بل مسترد، یوم سیاہ کا اعلان
  • اداکارہ رمشا خان نے چہرے کی کون سی سرجری کرائی؟ ڈاکٹر نے تفصیل بتادی
  • ایڈز کے خلاف آگاہی کا عالمی دن: ’بیماری سے زیادہ معاشرے کے رویے کا خوف ہوتا ہے‘
  • ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن، صحت کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائیں گے: وزیراعظم
  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خیبر پختونخوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب
  • سندھ بھر میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 232 کیسز رپورٹ
  • سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز، کراچی بدستور سب سے زیادہ متاثر