معروف اداکارہ ہانیہ عامر اقوام متحدہ کی قومی خیرسگالی کی سفیر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اقوام متحدہ پاکستان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔تنظیم کے مطابق ہانیہ خواتین کے حقوق، برابری اور بااختیاری کے لیے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پھیلانے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کریں گی۔ہانیہ عامر نے خواتین کے لیے برابری اور انہیں با اختیار بنانے کو اولین ترجیح قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا حق ملنا چاہیے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہانیہ عامر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران طبیعت ناساز ہونے کے باعث زیر علاج رہیں تاہم اب وہ صحت یاب ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی کی ملاقات
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔
صدر آصف علی زرداری نے شفقت علی خان کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے سفارتی تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے جرمن سفیر مس اینا لیپل کی ملاقات
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عوامی رشتوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا پُل ہے۔
صدر زرداری نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان اور خطے کے امن کے لیے تعاون کو سراہا اور کہا کہ توانائی، انفراسٹرکچر، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں اماراتی سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا نئے تعینات غیر ملکی سفیروں کا خیرمقدم
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر شفقت علی خان دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آصف علی زرداری سفیر شفقت علی خان متحدہ عرب امارات ملاقات