Daily Mumtaz:
2025-10-16@09:27:06 GMT

ہانیہ عامر مداحوں کے نرغے میں پھنس گئیں، ویڈیوز وائرل

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

ہانیہ عامر مداحوں کے نرغے میں پھنس گئیں، ویڈیوز وائرل

خوبرو اور چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کو امریکا میں ایوارڈز کی تقریب میں ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔

نامور اداکارہ ہانیہ عامر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں اور اپنے مخصوص، پُرکشش انداز اور مسکراہٹ سے دل جیتتی نظر آئیں، وہ نیلے رنگ کے ویلوٹ کے لباس میں نہایت دلکش لگ رہی تھیں، انہوں نے تقریب میں گلوبل اسٹار ایوارڈ جیت کر ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔

تاہم شو کے دوران ایک موقع پر ہانیہ عامر کو مداحوں کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، ہیوسٹن میں منعقدہ تقریب میں مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے پسندیدہ ستاروں کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے، جیسے ہی ہانیہ عامر وہاں پہنچیں، مداح ان کی ایک جھلک پانے کےلیے بےتاب ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق متعدد خواتین نے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں لیں، گلے ملیں اور کچھ نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا، تاہم ہانیہ عامر نے انتہائی خوش اخلاقی اور وقار کے ساتھ اس صورتحال کو سنبھالا اور کسی کو برا محسوس نہیں ہونے دیا۔

ایک موقع پر ہانیہ عامر گرتے گرتے بھی بچیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے معاملے کو سنبھالا اور مداحوں کے نرغے سے ہانیہ عامر کو نکال کر تقریب میں پہنچایا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردِعمل سامنے آیا، صارفین نے حد سے بڑھی ہوئی مداح کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غلط ہے، کسی کو اس کو اجازت کے بغیر چھونا درست نہیں، ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر ہانیہ اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیتیں تو لوگ انہیں بدتمیز کہتے، جبکہ کسی نے طنزاً کہا کہ ہانیہ تو آنٹیوں کے ہجوم میں پھنس گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر

پڑھیں:

“اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں” طیب اردوان کی اطالوی وزیراعظم سے دلچسپ گفتگو وائرل

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جس میں اردوان نے میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں۔”

یہ دلچسپ واقعہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے غزہ امن اجلاس کے دوران پیش آیا، جہاں اردوان نے میلونی سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا: “آپ اچھی لگ رہی ہیں، لیکن اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں، لہٰذا مجھے آپ کو سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑے گا۔”

اس پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “میں جانتی ہوں، لیکن میں کسی کو بھی قتل کرنا نہیں چاہتی۔”

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اردوان اور میلونی کی یہ گفتگو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں ہوئی، جنہوں نے اطالوی وزیراعظم کے جانے کے بعد مسکراتے ہوئے اردوان سے کہا:“یہ ناممکن ہے!”

Turkish President Erdogan to Italy's Meloni:

"I have to make you stop smoking."pic.twitter.com/KmEt65wHNn

— Clash Report (@clashreport) October 13, 2025

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جارجیا میلونی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ 13 سال سگریٹ چھوڑنے کے بعد دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کر چکی ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سگریٹ نے انہیں کئی عالمی رہنماؤں، بشمول تیونس کے صدر قیس سعید، سے جوڑنے میں مدد دی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے اور دنیا بھر کے صارفین اردوان اور میلونی کے درمیان اس دلچسپ مکالمے پر تبصرے کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • تحریک لبیک نے اب تک پولیس کا کتنا نقصان کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں
  • زرین خان آن لائن ہراسانی سے پریشان، ویڈیو پیغام وائرل
  • زوبین گارگ کے مداحوں کا ملزمان پر حملہ، پولیس کی گاڑیاں نذرِ آتش
  • امریکا؛ ایوارڈز تقریب میں مداح ہانیہ عامر پر ٹوٹ پڑے؛ ویڈیو وائرل
  • ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم سے فلرٹ کی کوششیں، میلونی نے زبردستی ہاتھ چھڑا لیا، ویڈیوز وائرل
  • “اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں” طیب اردوان کی اطالوی وزیراعظم سے دلچسپ گفتگو وائرل
  • ٹی ایل پی احتجاج میں گاڑیاں جلانے کی ویڈیوز وائرل، ’ریاست کو انتشار پسندوں سے سختی سے نمٹنا ہوگا‘
  • ہانیہ عامر کی پراسرار پوسٹ نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا، "کس نے نظر لگائی پریتی کو؟" 
  • ہانیہ عامر ایک بار پھر اسپتال میں داخل؛ مداح تشویش میں مبتلا