data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنیوا: اقوامِ متحدہ کی خواتین سے متعلق ایجنسی یو این ویمن (UN Women) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں دس لاکھ سے زائد خواتین اور بچیوں کو فوری خوراکی امداد کی ضرورت ہے، جن میں سے تقریباً ڈھائی لاکھ کو ہنگامی غذائی معاونت درکار ہے، اگرچہ حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی سے وقتی سکون ملا ہے لیکن بحران ابھی ختم نہیں ہوا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو این ویمن کے جنیوا دفتر کی ڈائریکٹر صوفیہ کالٹورپ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ موجودہ جنگ بندی قحط سے پہلے امداد پہنچانے کا آخری موقع ہے،یہ جنگ بندی ہماری کھڑکی ہے تاکہ ہم تیزی سے امداد پہنچا سکیں اور قحط کو گرفت میں آنے سے پہلے روک سکیں۔

کالٹورپ نے بتایا کہ جنگ بندی اگرچہ خواتین اور بچوں کے لیے ایک مختصر وقفہ لائی ہے لیکن غزہ میں لاکھوں خواتین کئی بار بے گھر ہونے کے بعد اب سرد موسم میں پناہ سے محروم ہیں،  پچھلے دو برسوں میں غزہ میں خواتین اور بچیاں ہر گھنٹے میں اوسطاً دو کے حساب سے قتل ہوئیں ،  یہ تعداد اس جنگ کی ہولناکی ظاہر کرتی ہے اور  ہماری اجتماعی ضمیر کو نسلوں تک جھنجھوڑتی رہے گی۔

یو این ویمن کے مطابق غزہ میں ہر سات میں سے ایک خاندان کی سربراہ اب ایک خاتون ہے اور ان خواتین تک امداد براہِ راست پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کو کھانا کھلا سکیں، طبی سہولیات حاصل کر سکیں اور اپنی برباد زندگیوں کو دوبارہ سنوار سکیں۔

صوفیہ کالٹورپ نے کہا کہ غزہ کی بحالی خواتین کے بغیر ممکن نہیں،  وہ خواتین اور لڑکیاں جنہوں نے قحط، خوف اور ہجرت کے دوران بھی غزہ کو زندہ رکھا،  انہی کے ذریعے مستقبل کی تعمیر ممکن ہے۔

انہوں نے تمام فریقوں سے جنگ بندی پر عمل درآمد اور عالمی برادری سے مزید امداد فراہم کرنے کی اپیل کی، اگر خواتین اور بچیوں کی ضروریات کو مرکز میں نہیں رکھا گیا، اور اگر ان کی تنظیموں کو بحالی کے عمل میں شامل نہیں کیا گیا تو خواتین کو غزہ کے مستقبل سے ہی خارج کر دیا جائے گا۔

خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل مسلسل جنگ بندی کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کررہا ہے ، عالمی ادارے بھی صیہونی فورسز کی جانب سے کی گئی خلاف ورزی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خواتین اور

پڑھیں:

یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ  یورو کی امداد جاری کردی

اسلام آباد:

یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ  یورو کی امدادی رقم جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے امداد کی گئی ہے، اس مد میں 30 لاکھ یورو جاری کردیے گئے ہیں۔

یورپی یونین کے مطابق امدادی رقم  سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کیلئے جاری کی گئی ہے، پاکستان خصوصاً پنجاب کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی اس رقم سے مدد کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ  یورو کی امداد جاری کردی
  • یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ  یورو کی امداد جاری کردی
  • غزہ کی بابت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد
  • 27 ویں آئینی ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں‘ دفتر خارجہ
  • غزہ میں امداد روکی گئی تو دنیا خاموش نہیں رہے گی،انتونیو گوتریس، حماس جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھے ہوئے ہے، اردوان
  • غزہ میں امداد روکی گئی تو دنیا خاموش نہیں رہے گی، یو این سیکرٹری جنرل کی وارننگ
  • آئینی ترمیم: پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کا بیان مسترد
  • اقوامِ متحدہ کا ہولناک انکشاف: دو سال میں مغربی کنارے میں 1000 سے زائد فلسطینی شہید
  • یوم یکجہتی فلسطین یا خیانت کا عالمی دن
  • اقوامِ متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش پر نظرثانی کی درخواست کردی، فیصلہ قیادت سے مشاورت کے بعد ہوگا: اسحاق ڈار