ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک باوقار، شائستہ اور سیاسی روایات کے پاسدار رہنما تھے جنہوں نے جمہوری عمل کے استحکام اور سندھ کی عوامی نمائندگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور تمام کارکنان سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا کرے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مقبول صدیقی
پڑھیں:
صدرمملکت آصف علی زرداری کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔\932