صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ‘سفید چھڑی کے عالمی دن’ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور وقار کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ سفید چھڑی ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے، جبکہ جامع اور مساوی معاشرہ ایک ترقی یافتہ قوم کی پہچان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان معذور افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: سفید چھڑی کے عالمی دن پر صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اہم پیغام

صدر زرداری نے عوام اور تمام اداروں پر زور دیا کہ بصارت سے محروم افراد کی معاشرتی، تعلیمی اور معاشی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ محبت، احترام اور مدد بصارت سے محروم افراد کا بنیادی حق ہے، اور سفید چھڑی کو معذوری نہیں بلکہ وقار اور مساوات کی علامت کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کا اصل سرمایہ اس کے لوگ ہیں، اور ہر فرد کی شمولیت اور صلاحیتوں کا فروغ ہی قومی ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی معذوری انفرادی یا اجتماعی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، جس کی روشن مثال اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم ہیں، جنہوں نے بصارت سے محرومی کے باوجود اپنی ذہانت اور محنت سے پاکستان کا نام روشن کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بصارت سے محروم افراد کیسے تعلیم حاصل کرتے ہیں؟

صدر زرداری نے کہا کہ صائمہ سلیم حوصلے، عزم اور قابلیت کی علامت بن چکی ہیں، اور ہمیں ان جیسے افراد پر فخر ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر صدرِ پاکستان نے کہا:
‘آئیں ایک ایسا پاکستان بنائیں جہاں کوئی پیچھے نہ رہ جائے، کیونکہ قومی ترقی سب کے باہمی تعاون اور شمولیت سے ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بصارت سے محروم افراد سفید چھڑی صدر مملکت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بصارت سے محروم افراد سفید چھڑی صدر مملکت بصارت سے محروم افراد کی نے کہا کہ

پڑھیں:

عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

لاہور:

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورت حال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بصارت سے محروم افراد کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے: صدر آصف زرداری
  • محبت، احترام اور مدد بصارت سے محروم افراد کا بنیادی حق ہے: صدر آصف زرداری
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سفید چھڑی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
  • سفید چھڑی معذوری نہیں، وقار اور خودمختاری کی علامت ہے صدرِ آصف علی زرداری
  • بصارت سے محروم افراد کو فعال طور پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،صدرِ آصف علی زرداری کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
  • فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی اولین ترجیح تھا اور رہے گا، وزیراعظم
  • ملکی سرحدی حدود کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
  • عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم