عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
لاہور:
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورت حال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے جان و مال وزیر داخلہ
پڑھیں:
وزیراعظم کا بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور کامیاب کارروائی پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے 22 دہشت گردوں کے خاتمے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف مسلسل بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ حکومت اور قوم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔