اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسرائیل اور حماس کے درمیان بڑا بریک تھرو ، دونوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا،،،،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے گئے، تمام یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا-امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ، اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو ممکن بنایا،اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو گھر پہنچائیں گے، حماس نے بھی امن معاہدے پر دستخط کی تصدیق کردی-
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’ٹرمپ امن منصوبہ‘: اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ خوش آئند، گوتیرش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ امن منصوبے کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
بدھ کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پانے میں امریکہ، قطر، مصر اور ترکی کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے فریقین سے اپیل کی کہ ہو معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کریں، تمام یرغمالیوں کو باوقار طریقے سے رہا کیا جائے، اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔ یو این سربراہ نے زور دے کر کہا کہ لڑائی ہمیشہ کے لیے بند ہونی چاہیے اور غزہ میں انسانی امداد اور ضروری تجارتی سامان کی فوری اور بلا روک ٹوک داخلے کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہاں مصائب کا خاتمہ ہو۔
(جاری ہے)
حمایت کی یقین دہانیانتونیو گوتیرش نے معاہدے کے مکمل نفاذ میں اقوام متحدہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کا ادارہ پائیدار اور انسانی امداد کی تیز فراہمی کو یقینی بنائے گا، اور غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے اور دو ریاستی حل کے حصول کے لیے ایک قابل اعتماد سیاسی راستہ قائم کرنے کے لیے اس اہم موقع سے فائدہ اٹھائیں جس سے اسرائیلی اور فلسطینی امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکیں۔
جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیئربوک نے بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان ’ٹرمپ امن منصوبہ‘ کے تحت معاہدہ طے پا جانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔