ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک مدبر، اصول پسند اور کہنہ مشق سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔
سید غلام مصطفیٰ شاہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اور ان کی سیاسی، سماجی اور پارلیمانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ڈپٹی اسپیکر نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈپٹی اسپیکر
پڑھیں:
سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے
سٹی42:سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے،صدرِ مملکت نے اُن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدرِ مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آغا سراج درانی کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں، میٹرو بس سروس بھی مکمل بحال