میٹا اور پی ٹی اے نے دھوکہ دہی سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے اشتراک سے ایک سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ "کیا یہ اصلی ہے؟” کے نام سے شروع کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عام آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ اقدام APAC کی وسیع مہم کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ مہم صارفین کو سات عام اقسام کے آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی ، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات شامل ہیں۔ مہم کے مواد کو دلچسپ اور کھیل کے انداز میں (گیمیفائیڈ) تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ اس طرح کی دھوکہ دہی کے طریقوں کی پہچان اور خطرے کے اشاروں سے باخبر رہ سکیں۔ اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان HI (M) SI، نے اس اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے ایک محفوظ اور باخبر ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو پی ٹی اے اور میٹا کی مشترکہ کوششوں کا تسلسل قرار دیا، جس کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو بہتر بنانا اور صارفین کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنا ہے۔ میٹا کی ہیڈ آف پاکستان پبلک پالیسی دانیا مختار نے کہاکہ “میٹا میں ہم پاکستان میں اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے بہت سنجیدہ ہیں اور ہم اپنے پلیٹ فارمز سے دھوکہ دہی کرنے والے افراد کو ہٹانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ تاہم، ایسے دھوکے باز افراد اپنے طریقے بدلتے رہتے ہیں اور بیک وقت کئی ایپس اور پلیٹ فارمز کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ انہیں پکڑنا مشکل ہو جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آگاہی اور تعلیم آن لائن صارفین کے لیے طاقتور اوزار ہیں۔ اس مہم کے ذریعے ہم پاکستان کے لوگوں کو عام دھوکہ دہی کی علامات کو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو انداز میں پہچاننے میں مدد دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ ہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے )کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مہم کو وسعت دینے اور کمیونٹی کو آگاہی اور وسائل کے ذریعے بااختیار بنانے میں ہمارا ساتھ دیا۔”
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دھوکہ دہی پی ٹی اے آن لائن کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان نے سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے باضابطہ طور پر ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سری لنکا کے لیے پہلی امدادی کھیپ اور آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی روانگی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آج روانہ کی جانے والی پہلی کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان شامل ہوگا۔
امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹس، کمبل، خشک خوراک، دودھ اور ادویات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ، 45 رکنی آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی سری لنکا روانہ کی جائے گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینیٹ جنرل انعام حیدر امدادی سامان کی روانگی کی نگرانی کریں گے۔
ادارے کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سری لنکا کے لیے ایک فیلڈ اسپتال بھی بھیجا جائے گا، جب کہ پاکستان کی طرف سے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں طوفان “دتوا” کے باعث ایمرجنسی نافذ ہے۔ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 153 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق بیشتر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں جبکہ شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک بارش نے صورتحال مزید سنگین بنا دی۔