پی ٹی اے اور میٹا نے پاکستان میں آن لائن فراڈ سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-06-5
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)،میٹا اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH نے ایک سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ ”کیا یہ اصلی ہے؟” کے نام سے شروع کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عام آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ اقدام اس وسیع مہم کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔یہ مہم صارفین کو سات عام اقسام کے آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات شامل ہیں۔اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اس اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے ایک محفوظ اور باخبر ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو ڈیجیٹل خواندگی کو بہتر بنانے اور صارفین کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم قرار دیا۔میٹا کی ہیڈ آف پاکستان پبلک پالیسی دانیا مختار نے کہاکہ‘‘ ہم پاکستان میں اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے بہت سنجیدہ ہیں اور ہم اپنے پلیٹ فارمز سے دھوکہ دہی کرنے والے افراد کو ہٹانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ تاہم، ایسے دھوکے باز افراد اپنے طریقے بدلتے رہتے ہیں اور بیک وقت کئی ایپس اور پلیٹ فارمز کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ انہیں پکڑنا مشکل ہو جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آگاہی اور تعلیم آن لائن صارفین کے لیے طاقتور اوزار ہیں۔ اس مہم کے ذریعے ہم پاکستان کے لوگوں کو عام دھوکہ دہی کی علامات کو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو انداز میں پہچاننے میں مدد دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دھوکہ دہی ا ن لائن پی ٹی اے کے لیے
پڑھیں:
کروڑوں کے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار، متعدد پاسپورٹس برآمد
اسلام آباد:کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرکے متعدد پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایک کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔
ملزم رضوان عرف شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے متعدد جعلی دستاویزات اور پاسپورٹ بر آمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم ایف آئی اے کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
ملزم نے کینیڈا میں ملازمت کا جھانسا دے کر متعدد لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیائے۔ ملزم نے مہربان انٹرپرائز کے نام سے اسلام آباد میں جعلی کمپنی بنا رکھی تھی۔ ملزم نے شکایت کنندہ کو کینیڈا ملازمت کا جھانسا دے کر ایک کروڑ 32 لاکھ روپے ہتھیائے، جس کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس دوران دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔