وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی کارکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم ثاقب کا تعلق منانوالہ گاؤں سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ قدم ٹی ایل پی کے بعض عہدیداروں کی ہدایت پر اٹھایا۔ اس نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے مقامی عہدیداروں نے اسے طلال چوہدری کا فون نمبر فراہم کیا اور کہا کہ انہیں دھمکیاں دیں۔
طلال چوھدری کو دھمکیاں TLP کی قیادت نے دلوائیں انہوں نے ھی طلال چوھدری کا نمبر شیئر کیا تھا۰
یہ کہاں کےمسلمان ھیں جو اپنے بچوں سے نہی دوسروں کے بچوں سے جان سے مارنے کی دھمکی دلواتے ھیں؟ pic.
— بِٹــــــــــــــــــــــــو ???????? (@BIT0420) October 16, 2025
اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ اسے اپنی غلطی کا احساس ہے اور وہ طلال چوہدری سمیت پوری قوم سے معذرت خواہ ہے۔ اس نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور امن و بھائی چارے کو فروغ دیں۔
مزید پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، طلال چوہدری
ملزم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اپنی حرکت پر نادم ہے اور قوم سے معافی مانگتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ کسی کو بھی نفرت یا دھمکی کے ذریعے سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تحریک لبیک پاکستان طلال چوہدری
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحریک لبیک پاکستان طلال چوہدری طلال چوہدری ٹی ایل پی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔