فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری بارش کا پہلا قطرہ،جی ٹو جی فریم ورک کے تحت معاہدہ اچھا آغاز ہے،وزیراعظم کا تقریب سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے کو دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے،مزید منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں،جو سرکاری ملکیتی ادارے فعال طریقے سے کام نہیں کر رہے، ان کی تنظیم نو کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جی ٹو جی فریم ورک کے تحت متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف ،چیئرمین ٹو پوائنٹ زیرو شیخ زید بن ہمدان بن زید النہیان، وفاقی وزراء،متحدہ عرب امارات کے وفد کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شیخ زید بن ہمدان کو اپنے دوسرے گھر پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کا ہمارے دلوں میں بہت احترام ہے،ان کا دل پاکستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،شیخ زید بن سلطان النہیان بھی پاکستان کے سچے اور مخلص دوست تھے، وہ پاکستان اور پاکستان کے عوام سے بہت محبت کرتے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جی ٹی جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ پاکستان کی معاشی ترقی ، مشترکہ منصوبوں اور تجارت کے فروغ کے لیے یو اے ای کے صدر کے تعاون کا مظہر ہے۔فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری بارش کا پہلا قطرہ ہے،مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ باہمی اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے،مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لئے ایک طویل اور اچھے سفر کا آغاز ہے جس کے دونوں ممالک کو ثمرات حاصل ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب انہوں نے مارچ 2024ء میں اقتدار سنبھالا نجکاری پر سب سے پہلے غور کیا گیا، اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تعاون حاصل رہا ہے،سابق چیئرمین نجکاری کمیشن علیم خان کے بعد مشیر نجکاری محمد علی اس حوالے سے بہت کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک خواتین کاروباری شخصیات کے لیے قائم کیا گیا تھا تاکہ وہ آئی ٹی،مشترکہ منصوبوں اور دیگر شعبوں میں کام کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بینک حاصل کرنے والوں کے لیے بہت مواقع ہیں، وہ صنعت،زراعت اور تجارت میں اپنے کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں، یہ بینک بصیرت افروز قیادت اور پروفیشنل مینجمنٹ کے تحت ترقی کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ دو برادر ممالک کے درمیان خوشی، خوشحالی اور ترقی کے سفر کا آغاز ہے، مزید منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں اور ان پر غور ہو رہا ہے اور آنے والے وقتوں میں اس طرح کی کئی مزید تقاریب بھی سالوں میں نہیں دنوں ،مہینوں اور ہفتوں میں دیکھنے کو ملیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے سرکاری ملکیتی اداروں کی مکمل تنظیم نو کرنا چاہتے ہیں جو فعال طریقے سے کام نہیں کر رہے، پاکستان کے عوام سے ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اس حوالے سے تنظیم نو کریں گے اور نجی شعبہ کاروبار کرے گا، کاروبار کے لئے سہولت فراہم کریں گے لیکن حکومت کاروبار نہیں کرے گی۔وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت یہ پہلی ٹرانزیکشن ہے جو بینکاری کے شعبے میں عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے، نجکاری کے اس عمل کو مکمل کرنے میں ڈیڑھ سال لگا، معاہدہ اس بات کا مظہر ہے کہ حکومت نجکاری کے شعبے میں سنجیدہ اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں بھرپور تعاون پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کےسی ای او و ڈائریکٹر سید بصر شعیب نے کہا کہ بینکاری کے شعبے میں یہ پاکستان میں پہلی ٹرانزیکشن ہے، یہ ابھی آغاز ہے اس کے بعد مزید ٹرانزیکشنز بھی ہوں گی،ہمارا گروپ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے شعبے میں ہم نے پہلے ہی ایکسپلوریشن کا کام شروع کر دیا ہے، آگے مزید سرمایہ کاری بھی کی جائے گی، بینکاری کے شعبے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔تقریب میں متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او و ڈائریکٹر سید بصر شعیب اور سیکریٹری خزانہ نشیتا محسن نے انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی جی ٹو جی فریم ورک کے تحت وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں پاکستان کے کے درمیان نجکاری کے کریں گے آغاز ہے کاری کے میں ہیں کے لیے
پڑھیں:
معیشت درست سمیت ِ ؤٗی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا : وزیر زانہ
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) وزیرِخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوچکا ہے۔ وفاقی داراحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پچھلے 4 سے6 ہفتے میں کیا ڈویلپمنٹ ہوئی اس پر بات کریں گے۔اْنہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوچکا ہے، کلائمیٹ فنانسنگ بہت ضروری ہے، اصلاحات کے عمل میں پیشرفت جاری ہے،حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے،ہمیں گروتھ میں تسلسل برقراررکھنا ہے، ایکسپورٹس میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹس ہماری مدد کررہی ہیں، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے، پائیدار ترقی کیلئے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جا رہی ہے، ہم نے امپورٹ پر بھی بہت نظر رکھی ہوئی ہے، ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، راتوں رات کچھ بھی ممکن نہیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرے گا، رواں مالی سال ترسیلات زر 41ارب ڈالر پر پہنچنے کاتخمینہ ہے، وزیراعظم نے کہا پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرے گا، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، ہم پرائیویٹ سیکٹر کی تجاویز سن رہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کی اچھی تجویز پر جلد سے جلد کام ہوگا۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کے خاتمے کی کابینہ سے منظوری کیلئے سمری بھیجی جا چکی ہے، پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ جلد پانڈا بانڈ کا اجرا کرنے جا رہے ہیں، این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے آئندہ ہفتے اجلاس ہو گا، ہم سب پاکستان فرسٹ ایجنڈے کو آگے لے کر چلیں گے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات پر پیشرفت بھی اہم ہے۔