ویب ڈیسک : پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک شاندار اور پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع اور قوم کی خدمت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کاکول میں تقریب کے دوران نوجوان کیڈٹس نے نظم و ضبط، حب الوطنی، اور پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ مثالیں پیش کیں۔ کیڈٹس نے کہا کہ پی ایم اے نے اُنہیں نہ صرف عسکری تربیت دی بلکہ کردار، قیادت، اور خدمتِ وطن کا جذبہ بھی پیدا کیا۔

دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق

اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر احمد مجتبٰی عارف راجہ نے کہا کہ "میں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں قوم سے گہری محبت اور وابستگی کے اظہار کے لیے شمولیت اختیار کی۔ جوش، لگن اور عزم کے ساتھ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

پریزیڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بٹالین سینئر انڈر آفیسر زوہیر حسین نے کہا کہ "پی ایم اے نے شخصیت نکھارنے کے ساتھ قوم کی خدمت، وفاداری اور بہادری کا گہرا احساس پیدا کیا۔"

وزیراعلیٰ سندھ سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو

جینٹل مین کیڈٹ سید حاشر حسن نے کہا کہ "پی ایم اے نے حوصلے اور ایمانداری کے ساتھ پاکستان کا دفاع کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔"

کورس انڈر آفیسر شہیر علی نے کہا کہ "پی ایم اے میں گزارا وقت ایک بہترین اور سبق آموز سفر رہا جس نے ہمیں چیلنجز سے بھرپور دنیا میں عزت و وقار کے ساتھ خدمت کے لیے تیار کیا۔"

نیپال سے تعلق رکھنے والے کمپنی جونیئر انڈر آفیسر ٹیکراج راوت کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ "پاکستان میں اپنے وطن نیپال کی نمائندگی کرنا میرے لیے بے حد اعزاز کی بات ہے۔ یہ سفر نظم و ضبط، دوستی اور ناقابلِ فراموش یادوں سے بھرپور رہا۔"

محمد رضوان کی ون ڈے کی کپتانی خطرے میں، نیا کپتان کون ہوگا؟

کورس انڈر آفیسر سید محمد ہادی نے کہا کہ "مجموعی طور پر بہترین کیڈٹ ہونے پر کمانڈنٹ کین حاصل کرنا فخر کا لمحہ ہے۔ پی ایم اے نے ہمیں مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع دیا۔"

کورس انڈر آفیسر ہادیہ نے کہا کہ "مجھے اپنے کورس کی بہترین لیڈی کیڈٹ ہونے پر کمانڈنٹ کین سے نوازا گیا، قوم کی خدمت کا خواب دیکھنے والی نوجوان خواتین کے لیے ایک رول ماڈل بننا چاہتی ہوں۔"

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی کورس سپورٹس سارجنٹ جنتُ ال ماویٰ کو بہترین فرینڈلی کنٹری لیڈی کیڈٹ قرار دیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ "پی ایم اے میں تربیت کے دوران ترقی، نظم و ضبط، اور دوستی کا سفر گزرا۔ مشترکہ چیلنجز اور کامیابیوں نے دائمی دوستی کے رشتے کو جنم دیا۔"

پنجاب حکومت کا جدید آپریشنل گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

اکیڈمی اسپورٹس سارجنٹ شاہ فیاض نے کہا کہ "یہ سفر عزم، غیرت اور ایمان کا سفر تھا۔"سارجنٹ عاصم منظور نے کہا کہ "یہ وردی صرف لباس نہیں بلکہ ذمہ داری، عزت اور شہداء کی امانت ہے۔"

کمپنی سارجنٹ میجر محمد ابراہیم نے کہا کہ "پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد قوم کا دفاع اور ملک کی خدمت ہے۔ میرے علاقے بلوچستان کے لوگ کسی بھی میدان میں کسی سے کم نہیں۔"

جینٹل مین کیڈٹ احمد نے کہا کہ "میرے والد اور بڑے بھائی وطن کی بقا کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، میں بھی انہی روایات کے مطابق ملک کی حفاظت کے لیے جان دینے سے دریغ نہیں کروں گا۔"

ایف آئی اےڈائریکٹرزاورانسپکٹرزخود ہیومن سمگلنگ میں ملوث نکلے

کمپنی جونیئر انڈر آفیسر احمد نعمان نے کہا کہ "بچپن سے اپنے والد صاحب کو اس وردی میں دیکھ کر پاک فوج میں شمولیت کا جذبہ پیدا ہوا۔پریڈ کے اختتام پر پرچم کشائی اور قومی ترانہ گایا گیا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ایم اے نے انڈر آفیسر نے کہا کہ کے ساتھ کی خدمت قوم کی کے لیے

پڑھیں:

سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر دینا بڑی عوامی خدمت ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر بناکر دینا ایک بہت بڑی عوامی خدمت ہے۔

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے جلسے میں مراد علی شاہ ، پی پی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کےا رکان اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے یومِ تاسیس کا کیک کاٹا اور جلسے سے خطاب میں کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو ریلیف دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کارکنوں کو اپنے لیڈروں کی سپورٹ کرنی ہے تاکہ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دیا جا سکے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کےدن شہید ذوالفقار بھٹو نے آمریت سے مقابلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، شہید بھٹو نے عوام کو ریلیف دیا تو ان کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ قائدِ عوام کے بعد شہید بینظیر بھٹو نے آمریت سے لڑتے ہوئے پارٹی کی کمان سنبھالی۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا
  • پی اے ایف اکیڈمی میں گریجویشن پریڈ، کیڈٹس کا پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ
  • عرفان صدیقی مرحوم کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • پاک فضائیہ کی رسالپوراصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پروقار گریجویشن پریڈ
  • بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں صدر کی کمانڈنگ پریڈ، 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا
  • انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فٹبال کوچ کا ککری فٹبال گراؤنڈ کا دورہ
  • لاہور ہائیکورٹ کی حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
  • ایپوا (EPWA) کے یومِ تاسیس پر خراجِ تحسین
  • ریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
  • سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر دینا بڑی عوامی خدمت ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ