کاکول/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم ای) کاکول میں ہفتہ کو 152ویں پی ایم اے لانگ کورس،71ویں انٹیگریٹڈ کورس،26ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عراق، فلسطین، قطر، مالی، نیپال، مالدیپ، سری لنکا، یمن، بنگلہ دیش اور نائجیریا سمیت متعدد دوست ممالک کے کیڈٹس بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آئوٹ ہوئے۔

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔چیف آف آرمی سٹاف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کیڈٹس کو ایوارڈز دیئے۔ اعزازی شمشیر (سورڈ آف آنر )152ویں پی ایم اے لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر احمد مجتبیٰ عارف راجہ کو دی گئی۔

(جاری ہے)

پریذیڈنٹ گولڈ میڈل بٹالین سینئر انڈر آفیسر زوہیر حسین ( 152ویں پی ایم اے لانگ کورس) کودیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دوست ملک کے کمپنی جونیئر انڈر آفیسر ٹیک راج ( 152ویں پی ایم اے لانگ کورس) کو دیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف مارکسمین میڈل کیڈٹ سید حاشر حسن (152ویں پی ایم اے لانگ کورس)کو دیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف کین کورس انڈر آفیسر شاہیر علی(37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس) کو دیا گیا۔ کمانڈنٹ کا اوورسیز میڈل کورس سپورٹس سارجنٹ موسٹ جنت الماوا (26ویں لیڈی کیڈٹ کورس) کو دیا گیا۔ کمانڈنٹ کے کینز کورس انڈر آفیسر سید عبدالہادی(71ویں انٹیگریٹڈ کورس) اور کورس انڈر آفیسر ہادیہ فیاض کو کو دیئے گئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیف ا ف ا رمی سٹاف انڈر ا فیسر کو دیا گیا

پڑھیں:

پاک سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کو لینے نہیں دیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایبٹ آباد: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کو لینے نہیں دیں گے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات نے  قوم کو یقین دلایا کہ وطنِ عزیز کی ایک انچ زمین بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے بنگلا دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے آج تک افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کو مضبوط بنایا ہے۔ حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق / بنیان مرصوص‘‘ میں پاکستانی فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں سے دشمن کو شکست دی اور قوم کا اعتماد مزید مستحکم کیا۔

فیلڈ مارشل نے بتایا کہ ازلی دشمن کے خلاف پیشہ ورانہ کارروائیوں میں رافیل طیاروں کو مار گرایا گیا، دشمن کے متعدد بیسز سمیت ایس-400 دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس آپریشن کے دوران اپنی “ملٹی ڈومین وارفیئر” صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جس سے دنیا نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ برتری کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے روایتی طور پر الزام تراشی کا سہارا لیا اور غیر جانبدار تحقیقات سے گریز کیا جب کہ جعلی شواہد پیش کر کے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عددی لحاظ سے بڑے دشمن پر واضح فتح حاصل کر کے نہ صرف عوام بلکہ عالمی برادری کا اعتماد بھی جیتا۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے باعثِ فخر ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی طاقت کا مضبوط ستون ہیں۔

انہوں نے قوم، شہدا، غازیوں، سپاہیوں، فضائیہ کے جوانوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو سلامِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطن کے دفاع میں قربانیاں دیں۔

اختتام پر انہوں نے کہا کہ قومی قیادت، بیوروکریسی، علما، سائنسدان، میڈیا اور تعلیمی شعبے کے افراد بھی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں قوم کے حوصلے کو بلند رکھا۔ فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان ایک فولادی قوم ہے اور اس کی سرزمین کا دفاع ایمان، عزم اور یکجہتی سے ہمیشہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قیام پاکستان سے اب تک افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
  • پاک سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کو لینے نہیں دیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی اوربیرونی چیلنجز کامقابلہ کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، آرمی چیف مہمان خصوصی
  • پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل بطور مہمان خصوصی شریک
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل کی خصوصی شرکت
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی
  • پی ایم اے کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی
  • کاکول اکیڈمی میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت