نیول چیف ایڈمرل کا دورہ امریکا، پاک امریکا میری ٹائم دفاعی تعاون کو فروغ دے گا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکا کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، علاقائی سلامتی، ٹریننگ اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا۔ نیول چیف کی سیاسی و عسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹینلے ایل براؤن سے بھی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی اسکالرز اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے بھی خطاب کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے امریکا کے دورے پر علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور مشترکہ میری ٹائم کوششوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کا دورہ امریکا پاک امریکا میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میری ٹائم
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر، کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
راولپنڈی (نیوزڈیسک) کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
جی ایچ کیو میں کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سلامتی، دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
فریقین نے پاک سعودی مسلح افواج کے دیرینہ و برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربیت، استعدادِ کار میں اضافے اور انٹیلیجنس تبادلے میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔