واشنگٹن:

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے حالیہ دورۂ امریکہ کے دوران سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد عبدالله عبدالعزيز الجدعان سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی و اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں جاری نجکاری پروگرام، خاص طور پر قومی ایئر لائن (PIA) اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اور اس سلسلے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) کے اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے سعودی مالی معاونت اور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر سعودی وزیر خزانہ نے مثبت ردعمل دیا۔

محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

دونوں وزرائے خزانہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف روایتی دوستی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اقتصادی شراکت داری کے وسیع امکانات موجود ہیں، جنہیں مزید وسعت دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی دورہ امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے دوران اہم ملاقاتیں کی ہیں۔وزیر خزانہ نے امریکی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او بینجمن بلیک سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امریکا کے ساتھ سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔وزیر خزانہ نے پاکستان کے تیل و گیس، معدنیات، زراعت، آئی ٹی اور دواسازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی، وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاقِ رائے کی موجودگی کا ذکر کیا۔وزیر خزانہ نے ڈی ایف سی کی جانب سے نجی شعبے کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔اس کے علاوہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے باروارز فورم راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کرتے ہوئے قرضوں کی ادائیگیوں اور سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری کے درمیان توازن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے فورم کے قیام کو اجتماعی عمل، علم کے تبادلے اور پالیسی ہم آہنگی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔انہوں نے بہتر قرضوں کے نظم و نسق، تکنیکی استعداد میں اضافے، اور پائیدار مالی وسائل تک رسائی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ موسمیاتی استحکام اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آذربائیجان کے نائب اول وزیر خزانہ انار کریموف سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے مضبوط معاشی اور تزویراتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے آذربائیجان کو COP29 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔وزیر خزانہ نے پاکستان۔آذربائیجان ترجیحی تجارتی معاہدہ (جنوری 2025) اور ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ (دسمبر 2024) کو دو طرفہ تجارت کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط پیش رفت قرار دیا۔ان معاہدوں سے تیل اور چاول جیسے روایتی آئیٹمز سے مزید آگے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، کیمیکل، مشینری اور زرعی مصنوعات تک تجارت کو وسعت ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی دورہ امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • پاکستان کی نجکاری مہم: محمد اورنگزیب کی سعودی وزیرِ خزانہ کو بریفنگ
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو
  • وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدہ طے پا گیا، وزیرِ خزانہ کا خیر مقدم
  • وزیر خزانہ کی ملاقاتیں‘ آئی ایف سی سے ریکوڈک منصوبے کی جلد تکمیل پر اتفاق 
  • واشنگٹن :محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی عہدیدار سے ملاقات