سونے کی آسمان کو چھوتی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
کراچی: سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی اور فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ46 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 9088 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 82 ہزار630 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 106 ڈالر کم ہو کر 4252 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے بڑھی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیٹرول 2 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول 2 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے45 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔