گزشتہ روز تاریخی اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
گزشتہ روز تاریخی اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑی ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 106 ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 252 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 46ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ؛ ایک ہی دن میں آسمان پر جا پہنچا
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 088روپے گھٹ کر 3لاکھ 82ہزار 630روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
گزشتہ روز ین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 141 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے تھے جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسکیورٹی فورسز کا بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2خوارج دہشت گرد ہلاک سکیورٹی فورسز کا بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2خوارج دہشت گرد ہلاک پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانےکے خواہشمند عازمین حج کیلئے خوشخبری نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مبینہ طور پر اغوا قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی بھرپور پذیرائی، عالمی سطح پر کیس اسٹڈی کے طور پر پیشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 14100 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس نے سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 14100 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 4 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 14100 روپے اضافے کے بعد 456900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 12089 روپے اضافے کے بعد 391718 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 359087 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 141 ڈالر اضافے کے بعد 4358 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا