پاک جنوبی افریقا وائٹ بال سیریز کیلیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔
پہلے ٹی 20 کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے ہے جبکہ پریمیئم 700 اور فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600 روپے ہے۔
پی سی بی گیلری 1500، پلاٹینم باکس پر سیٹ کی قیمت 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے مقرر ہے۔ فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600، پریمیئم 700 اور وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
وی آئی پی فار اینڈ 1500، وی آئی پی نیو پویلین ٹکٹ کی قیمت 2000 اور وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ قیمت 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اقبال اسٹیڈیم میں وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمت 600 روپے، وی آئی پی گراؤنڈ فلور کی قیمت 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
???? Ticket prices announced for the Pakistan ???? South Africa T20I and ODI series ????️
Lahore and Rawalpindi will host the T20Is, while Faisalabad welcomes back international cricket with the ODI series ????????
???? Ticket sales begin on 21 October#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 16, 2025
وائٹ بال سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہونی تھی جو اب 21 اکتوبر سے شروع ہو گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو پنڈی سٹیڈیم، دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 3 ون ڈے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: روپے مقرر کی گئی ہے آئی پی کی قیمت ٹکٹ کی
پڑھیں:
انڈر 19 ایشیا کپ کیلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان
پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فرحان یوسف اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے اور عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔
ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں پاکستان گروپ ’اے‘ میں بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 3 کے ساتھ شامل ہے۔
پاکستان کا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا میچ 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا گروپ میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف شیڈول ہے۔
سیمی فائنل 19 دسمبر کو اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
اسکواڈ:
فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس
سپورٹ اسٹاف میں سرفراز احمد (مینیجر/مینٹور)، شاہد انور (ہیڈ کوچ/بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبیداللہ (فزیو) اور علی حمزہ (اینالسٹ) کے فرائض انجام دیں گے۔