لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کے دس شکار، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلی اننگز کے سنچورین ٹونی ڈی زورزی (16) تیسری ہی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔ 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے۔رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی پارٹنرشپ کرکے اپنی ٹیم کو جیت کی کچھ امید دلائی تاہم ڈیوالڈ بریوس 54 رنز پر نعمان علی کی شاندار گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مجموعی اسکور میں صرف 6 رنز کے اضافے کے بعد رائن ریکلٹن (45) بھی پویلین لوٹ گئے۔کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین آفریدی نے چار، چار جبکہ ساجد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے نے بحریہ ٹاؤن کو 18 کروڑ روپے واجبات پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا،کاپی سب نیوز پر سی ڈی اے نے بحریہ ٹاؤن کو 18 کروڑ روپے واجبات پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا،کاپی سب نیوز پر اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال، نئی سیاسی جماعت میدان میں آگئی پاک فوج نے چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا، 20 طالبان ہلاک دنیا بھارت کو سرحد پار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں ایلبرس میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا نعمان علی

پڑھیں:

لاہور ٹیسٹ میں فتح پر چئیرمین پی سی بی کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی نے لاہور ٹیسٹ میں فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی پر کپتان، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

Heartiest congratulations to Pakistan Test Team on a remarkable victory against the World Test Champions, South Africa. ????????????

This win reflects true teamwork and excellence across all departments. Kudos to the captain, players, coaching staff and management for their outstanding…

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 15, 2025

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمنپئن شپ 2025-27 کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نعمان علی نے عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • لاہور ٹیسٹ میں فتح پر چئیرمین پی سی بی کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد
  • لاہور ٹیسٹ: نعمان علی اور شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرادیا
  • لاہور ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
  • لاہور ٹیسٹ: ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا مشکلات کا شکار، چوتھی وکٹ 55 رنز پر گرگئی ‏
  • لاہور ٹیسٹ میں شاندار بولنگ، اسپنرنعمان علی نے 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقی ٹیم 378 کا پیچھا کرتے ہوئے 269 پر آؤٹ ، نعمان علی کے 6 شکار
  • لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل
  • لاہور ٹیسٹ،دوسرے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقا نے 6وکٹ کے نقصان پر 216رنز بنالیے