لاہور ٹیسٹ میں شاندار بولنگ، اسپنرنعمان علی نے 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں شاندار بولنگ کرنے والے پاکستانی اسپنر نعمان علی نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ لاہور میں جاری ہے جہاں پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے، جواب میں مہمان ٹیم 269 رنز بناسکی۔
پاکستانی اسپنر نعمان علی نے منگل کو ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا لیا، جب انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف سابق پاکستانی اسپنر اقبال قاسم کا 37 سالہ پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا۔
39 سالہ نعمان علی نے جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 9 ویں بار ایک اننگ میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں لیں۔
اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی اننگ میں سب سے زیادہ مرتبہ 5 وکٹیں لینے والے پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر بن گئے۔
1988 میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سابق پاکستانی اسپنر اقبال قاسم نے شاندار کیریئر میں 8 بار اننگ میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 167 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور مہمان ٹیم کو 277 رنز کا ہدف ملا ۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ایڈن مارکر 3 رنز اور ویان مولڈر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ تیسرے روز کے اختتام پر ریان ریکلٹن 29 اور زورزی 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں اسپنر نعمان علی کے حصے میں آئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا کے پاکستانی اسپنر نعمان علی نے
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی