لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف ہدف کا تعاقب جاری، 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا۔
مہمان ٹیم نے پاکستان کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے ہیں، اسے کامیابی کے لیے مزید 226 رنز درکار ہیں۔
میچ کے دوران پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 269 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ایڈن مارکر 3 رنز اور ویان مولڈر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ تیسرے روز کے اختتام پر ریان ریکلٹن 29 اور زورزی 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں اسپنر نعمان علی کے حصے میں آئیں۔
پاکستان کی دوسری اننگز میں بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔ اوپنر امام الحق جو پہلی اننگز میں 93 رنز بناکر چمکے تھے، اس بار صرف چند رنز پر اسٹمپ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود بھی 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق نے 41 اور بابراعظم نے 42 رنز کی اننگز کھیلی مگر کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہ ہوسکی۔
سعود شکیل 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ محمد رضوان 14، آغا سلمان 4، نعمان علی 11 اور ساجد خان ایک رن بناسکے۔ یوں پاکستانی ٹیم صرف 167 رنز پر سمٹ گئی۔
تیسرے دن کے اختتام پر میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جنوبی افریقا چوتھے روز ہدف کے تعاقب میں کتنا بہتر کھیل پیش کرتا ہے یا پاکستان کے بولرز بازی پلٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
پہلا ٹیسٹ میچ: پاکستان کے 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ پاکستان کے 378 رنز کے تعاقب میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔
پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد 216 رنز بنے تھے تاہم تیسرے دن 269 رنز بناکر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور پاکستان کو برتری حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے 378 رنزکے جواب میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا اسکور 6 وکٹوں پر 216 رنز
پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تیسرا دن
جنوبی افریقہ نے تیسرے دن اپنی اننگز 216 کے اسکور سے دوبارہ شروع کی۔ تاہم 228 کے مجموعی اسکور پر اس کی 7ویں اور 256 تک 8ویں وکٹ گر گئی۔
جنوبی افریقہ کی 9یں وکٹ 268 رنز پر گری، جبکہ آخری کھلاڑی بھی 269 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کرکٹ