حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے اگلے 16 ایام کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے وزارت خزانہ کی جانب سے 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 66 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 39 پیسے کمی کر دی گئی۔ یوں پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 263 روپے 2 پیسے مقرر کر دی گئی۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 275 روپے 41 پیسے مقرر کر دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔(جاری ہے)
دوسری جانب سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ، ایل این جی مزید مہنگی کر دی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق گیس کمپنیوں کی اکتوبر 2025ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2025ء سے ہوگا۔ بدھ کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)کے صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (ستمبر2025ء)کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 1.81فیصد یا 0.2173ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل)کے صارفین کے لیے قیمتوں میں ستمبر 2025ء کے مقابلے میں0.2198 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا2فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے بیان کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں درآمدی قیمتوں (ڈیلیوری ایکس شپ ) کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 12.2300ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے 11.2304 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آر ایل این جی فی لیٹر قیمت قیمتوں میں صارفین کے کے مطابق کی قیمت کی نئی
پڑھیں:
5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا - فوٹو: فائلاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔
پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔
اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟