سونا ریکارڈ مہنگا، فی تولہ کی قیمت میں 14ہزار روپے سے زائد کا ضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) ملک میں سونا ایک بار پھر تاریخی بلندی پر جا پہنچا، فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 141 ڈالر مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے کے بڑے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا، جو گزشتہ کاروباری روز 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے تھا۔
اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 12 ہزار 89 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کا ہوگیا، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے تھا، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 11 ہزار 82 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 87 روپے تک پہنچ گیا، جو پہلے 3 لاکھ 48 ہزار 5 روپے تھا۔(جاری ہے)
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 141 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ فی اونس 4 ہزار 358 ڈالر ہوگئی، جو گزشتہ روز 4 ہزار 217 ڈالر تھی۔
اسی طرح فی تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 167 روپے بڑھ کر 5 ہزار 504 روپے ہوگئی، جو پہلے 5 ہزار 337 روپے تھی، جبکہ 10 گرام چاندی 143 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 718 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 4 ہزار 575 روپے تھی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.67 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس 54.17 ڈالر تک جا پہنچی۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے اضافے جو گزشتہ فی اونس روپے کے فی تولہ
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔