اپنے خط میں لکھا کہ آر ایس ایس سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کیساتھ ساتھ عوامی میدانوں میں اپنی شاخیں چلا رہی ہے، جہاں نعرے لگائے جاتے ہیں اور بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں میں منفی خیالات ڈالے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرناٹک کے وزیر پرینک کھرگے نے ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کے سرکاری افسران اور ملازمین کو آر ایس ایس اور اس طرح کی دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام پروگراموں اور سرگرمیوں میں حصہ لینے سے سختی سے منع کریں۔ پرینک کھرگے نے سرکاری افسران کو اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے کرناٹک سول سروسز (کنڈکٹ) قوانین کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے 13 اکتوبر کے خط میں کانگریس کے قومی صدر کے بیٹے پرینک کھرگے نے قواعد کا حوالہ دیا جس میں لکھا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم کسی سیاسی پارٹی یا کسی تنظیم کا رکن نہیں ہوگا، یا اس سے منسلک نہیں ہوگا، جو سیاست میں حصہ لیتی ہے اور نہ ہی کسی سیاسی تحریک یا سرگرمی میں حصہ لے گا، نہ اس کی مدد کرے گا، یا کسی دوسرے طریقے سے اس کی مدد میں حصہ لے گا۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ اگرچہ اس سلسلے میں واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ سرکاری افسران اور ملازمین راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور اس طرح کی دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام پروگراموں اور سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پرینک کھرگے نے زور دے کر کہا کہ لہذا ریاست میں تمام سرکاری افسران اور ملازمین کو آر ایس ایس اور اس طرح کی دیگر تنظیموں کے ذریعہ منعقد پروگراموں اور سرگرمیوں میں حصہ لینے سے سختی سے منع کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کو مناسب ہدایات جاری کی جائیں۔

پرینک کھرگے نے حال ہی میں سدارامیا کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں اور عوامی مقامات پر آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی لگائیں۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نامی تنظیم سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے ساتھ ساتھ عوامی میدانوں میں اپنی شاخیں چلا رہی ہے، جہاں نعرے لگائے جاتے ہیں اور بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں میں منفی خیالات ڈالے جاتے ہیں۔ کھرگے کے مطابق اس طرح کے عمل ہندوستان کے اتحاد اور آئین کی روح کے خلاف ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں دھمکی آمیز کالز اور پیغامات موصول ہوئے ہیں، حالانکہ اس معاملے میں انہوں نے ابھی تک باضابطہ پولیس شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

وزیر نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا جس میں ایک نامعلوم کال کرنے والا ان کے ساتھ بدسلوکی کر رہا ہے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دے رہا ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ان کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے گا، ریاست کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ بی جے پی نے کھرگے کو ان کے موقف پر تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ریاست میں آر ایس ایس پر پابندی لگانے کا چیلنج بھی دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پرینک کھرگے نے سرکاری افسران آر ایس ایس اس طرح کی انہوں نے جاتے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

فاف ڈو پلیسی کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل میں حصہ لینے کا فیصلہ

سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے ایڈیشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی پی ایل کا آئندہ ایڈیشن 2026 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد منعقد ہوگا۔

تاہم، ذرائع کے مطابق ویٹرن بلے باز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

فاف ڈو پلیسی نے اس متعلق فیصلے کا اعلان انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے آئی پی ایل کے ساتھ طویل مدتی وابستگی اور اس کے اپنے کیریئر پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بتایا۔

 

          View this post on Instagram                      

A post shared by F A F D U P L E S S I S (@fafdup)

سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں 14 سیزن بعد انہوں نے اس برس آکشن میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس برس انہوں نے نیا چیلنج لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پی ایس ایل کے نئے سیزن میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں دسمبر 2025: ملک بھر میں ثقافت، معیشت، سائنس اور کھیلوں کی سرگرمیاں
  • سپریم کورٹ کے 19 افسران، ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد
  • کوئٹہ، غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا ملازمین گرفتار
  • سپریم کورٹ کے 19 افسران و ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد
  • غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائی سے کاروبار متاثر ہوگا، جے یو آئی نظریاتی بلوچستان
  • پرینک ویڈیو کے لیے باوردی پولیس اہلکاروں کا استعمال شروع
  • مستنددستاویز  ات  پر کسی  مسافر  کو بیروان  ملک  جانے  سے نہیں  روکا جائے گا  محسن  نقوی 
  • فاف ڈو پلیسی کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل میں حصہ لینے کا فیصلہ
  • جن مسافروں کے پاس مستند اور مکمل سفری دستاویزات ہوں، انہیں بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جانا چاہیے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • مستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا، وزیر داخلہ