کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) کی- الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے، کمپنی سیکریٹری نے مکتوب اسٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق کی-الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن شان اشعری کا مکتوب کمپنی سیکریٹری نے اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیا، جس میں کی-الیکٹرک کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

مکتوب میں کہا ہے کہ کی-الیکٹرک کی ملکیت کیس پاور کے پاس ہے اور اس میں شہریار چشتی کی براہِ راست کوئی سرمایہ کاری نہیں، کیس پاور میں الجمومیہ گروپ، دینہم انوسمنٹ اور ایس پی وی 21 نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی وی 21 کے کیس پاور میں ڈائریکٹر کیسی میکڈونلڈ ہیں، اور صرف وہی قانونی طور پر حصص کی فروخت کے مجاز ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویز میں مزید کہنا تھا کہ کیسی میکڈونلڈ اور ایس پی وی 21 کو پر شیئرہولڈنگ معاہدے کے تحت کمپنی کے انتظامی کنٹرول میں تبدیلی پر پابندی عائد ہے تاہم شہریار چشتی نے ایس پی وی 21 کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الجمومیہ پاور یا دینہم انوسمنٹ کی رضامندی کے بغیر کمپنی کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق، الجمومیہ گروپ اور دینہم انوسمنٹ نے شہریار چشتی کے اس اقدام کے خلاف کیمن آئی لینڈ کی گرینڈ کورٹ میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے، جس کی سماعت جاری ہے۔

مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریار چشتی کے پاس KESP میں کسی بھی حصص کی فروخت کا حق یا اختیار موجود نہیں، جبکہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایس پی وی 21 پر کنٹرول حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کو شیئر ہولڈنگ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہریار چشتی ایس پی وی 21

پڑھیں:

اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کا رجحان، ابتدائی تیزی زائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، جہاں کاروباری سیشن کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ 210 پوائنٹس اوپر بند ہوا۔

کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا جب سرمایہ کاروں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر پہنچنے کی خبر کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 7 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

اسی دوران کے ایس ای-100 انڈیکس ایک موقع پر 167,561.69 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

Market Close Update: Positive Today! ????
???????? KSE 100 ended positive by +210.4 points (+0.13%) and closed at 165,686.4 with trade volume of 893.8 million shares and value at Rs. 56.07 billion. Today's index low was 165,357 and high was 167,562. pic.twitter.com/JCXhVZyhj4

— Investify Pakistan (@investifypk) October 15, 2025

تاہم، سیشن کے دوسرے حصے میں منافع کے حصول کے باعث ابتدائی تیزی کم ہوگئی، کیونکہ سرمایہ کار بدلتے ہوئے مارکیٹ رجحان کے باعث محتاط نظر آئے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 165,686.38 پوائنٹس پر بند ہوا، جو کہ 210.36 پوائنٹس یعنی 0.13 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، انڈیکس 1,400 پوائنٹس گر گیا

اہم پیش رفت کے طور پر، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 37 ماہ کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے تحت دوسرے جائزے اور 28 ماہ کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کے پہلے جائزے کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔

آئی ایم ایف کے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اسٹاف لیول معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

منظوری کے بعد، پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر ای ایف ایف کے تحت اور 200 ملین ڈالر آر ایس ایف کے تحت دستیاب ہوں گے، جس سے دونوں پروگراموں کے تحت مجموعی ادائیگیاں تقریباً 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی ریکوری دیکھی گئی تھی، جب تیزی کے رجحان نے بھرپور واپسی کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

کے ایس ای 100 انڈیکس 7,032.60 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 165,476.02 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر، بدھ کے روز ایشیائی منڈیوں میں بھی محتاط بہتری دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے نرم لہجے میں دیے گئے بیانات اور وال اسٹریٹ پر بینکوں کے بہتر منافع رہے۔

تاہم، امریکا اور چین کے مابین تجارتی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو محدود رکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 انڈیکس آئی ایم ایف ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی رجحان ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی پرکاروبار کا اختتام ہوا
  • اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • کے-الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات
  • کے الیکٹرک کی ملکیت پر بڑا انکشاف، اہم ریکارڈ منظرِ عام پر
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • گووندا کے سنیتا اہوجا اور اپنی شادی سے متعلق تازہ انکشافات، انٹرویو وائرل
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کا رجحان، ابتدائی تیزی زائل