ایم ڈی کیٹ 2025 امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا،پالیسی اور ضوابط جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ ایم ڈی کیٹ 2025ءکا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، پی ایم اینڈ ڈی سی نے امتحانی پالیسی اور ڈھانچہ یونیورسٹیوں کو فراہم کر دیا ہے، ایڈمٹ کارڈز امتحان سے سات دن قبل امیدواروں کو جاری کیے جائیں گے۔
امتحان کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔ امتحان کے لیے ملک بھر میں 35امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں ہوگا اور امتحان یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) براہِ راست منتظم نہیں، تاہم پی ایم اینڈ ڈی سی نے امتحانی پالیسی اور ڈھانچہ یونیورسٹیوں کو فراہم کر دیا ہے۔ نیشنل آئٹم بینک تک رسائی تمام امتحان لینے والی یونیورسٹیوں کو دی گئی ہے جبکہ یونیورسٹیوں کو پیپر سیٹنگ، ڈیولپمنٹ اور پرنٹنگ کے دوران پی ایم اینڈ ڈی سی کے معیارات کی پابندی کرنا لازمی قرار دی گئی ہے۔
یونیورسٹیاں سوالیہ پرچوں کا پری ہاک تجزیہ کرکے نصاب سے باہر سوالات کو ختم کریں اور سوالیہ پرچوں کی رازداری سختی سے برقرار رکھی جائے گی۔ پرچے صرف سرکاری گواہوں کی موجودگی میں کھولے جائیں گے اور ایم ڈی کیٹ کے لیے ایڈمٹ کارڈز امتحان سے سات دن قبل امیدواروں کو جاری کیے جائیں گے۔ بعد ازاں یونیورسٹیاں امتحان کے سات دن کے اندر نتائج کا باضابطہ اعلان کریں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یونیورسٹیوں کو اینڈ ڈی پی ایم ایم ڈی
پڑھیں:
پی پی ایس سی امتحان، مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری وحتمی نتائج کااعلان
سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن(پی پی ایس سی) کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری وحتمی نتائج کااعلان کردیا گیا۔
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق کمشنر آفس ملتان میں جونیئر کلرک کی 4 آسامیوں پر 20 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں فرح اکبر، محمد عدنان گجر، عدنان ظفر ، محمد معاویہ صدیقی، محمد سلیم، حافظ محمد آصف شامل ہیں۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں پبلسٹی آفیسر کی 1 آسامی پر امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک آئی سی یو کی 1 آسامی پر امیدوار کامیاب، جبکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس،اکاؤنٹ،آڈٹ کی 1 آسامی کا حتمی نتیجہ جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹسٹکس کی 1 آسامی پر امیدوار کامیاب قرار پایا۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
پنجاب فوڈ اتھارٹی میں اکاؤنٹنٹ کی 20 آسامیوں پر 13 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے، جن میں محمد عبداللہ، محمد رمضان، فخر ایوب، حسن علی، جنید ارسلان طارق، محمد شہباز عارف شامل ہیں۔