فتنۃ الخوارج کی پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھاکر دراندازی کی کوشش ناکام، مہمند میں 50 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
فتنۃ الخوارج کی جانب سے پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کے بڑے گروہ کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے، فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے پہلے خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔
فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی ناکام کوشش
*مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی – 45 سے 50 خوارج جہنم واصل*سیکورٹی ذرائع
ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو… pic.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 16, 2025
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کارروائی کے دوران کی کوشش ناکام سے 50 خوارج
پڑھیں:
مہمند میں پاک فوج کا انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن، 45 سے 50 خوارج ہلاک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پاکستان آرمی نے خیبرپختونخواہ کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے بھارتی اسپانسرڈ فتنتہ الخوراج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر فتنتہ الخوارج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کی گئی جسے پاک فوج نے ناکام بنادی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ معلومات پر کیا، اس دوران فتنتہ الخوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کے گھنٹے تک جاری رہا، ہلاک خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے آئے تھے۔(جاری ہے)
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنتہ الخوارج کے خلاف آپریشنز کے دوران کئی خوارج زخمی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اس وقت دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
اس سے قبل 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 18 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔