سیز فائر کا فائدہ اٹھانے کی کوشش ناکام، 50 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹے کی سیز فائر کے دوران دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کو پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ معلومات پر کی گئی کارروائی میں 45 سے 50 خوارج ہلاک کیے گئے۔
آپریشن مہمند کے علاقے میں کیا گیا، جہاں خوارج کی بڑی تعداد پاکستان میں دہشت گردی کے ارادے سے داخل ہوئی تھی۔ کئی گھنٹوں تک جاری فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
جاری کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آپریشن سے قبل خارجیوں کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کابل میں فتنہ الہند کے مرکز اور قیادت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔