سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گردہلاک کردیے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موٴثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 18 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایک اور کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 8 دہشت گرد مارے گئے، تیسری جھڑپ بنوں میں ہوئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے 8 مزید دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔
وزیر اعظم کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسپن وام، جنوبی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے 34 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا، سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کی حفاظت اور ملکی سالمیت کی خاطر دہشتگردی کے خلاف تمام ممکن اقدامات لیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی حمایت یافتہ سیکیورٹی فورسز نے کے دوران
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔