عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں جلاد اور فرعون کا رول ایک ہی وقت میں ادا کر رہے تھے، ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لئے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی، جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان ریجیکٹ کر چکا ہے تو اب کس منہ سے کال دیتے ہیں؟ اب پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہے کیا انتشار پھیلانے کے لئے ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہے؟
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج ہلاک
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے وہاں دہشت گردی عروج پر ہے، خیبر پختونخوا اس وقت بیڈ گورننس، کرپشن اور دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ یہاں امن کی بجائے انتشار پھیلانے کے لئے حکومتیں تبدیل کرنے کے علاوہ اس جماعت کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے، تحریک انصاف کی بطور جماعت پالیسی ڈلیور کرنا نہیں انتشار پھیلانا ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا، مرینہ خان
کراچی (نیو ڈیسک) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے بتایا کہ ڈراما سیریل ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا۔مرینہ خان نے حال ہی میں پی ٹی وی کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے کچھ یادگار لمحات کے ساتھ ساتھ ذاتی مشکلات بھی شیئر کیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جن دنوں ان کے ڈرامے پی ٹی وی پر نشر ہوتے تھے، ان کے لیے عوامی مقامات پر جانا بہت مشکل ہو جاتا تھا کیونکہ لوگ باآسانی انہیں پہچان لیتے تھے۔
انہوں نے خاص طور پر ڈراما سیریل دھوپ کنارے کا ذکر کیا، جو بہت مقبول ہوا، اس کے نشر ہونے سے قبل معروف اداکار بہروز سبزواری نے انہیں ایک عوامی جگہ پر پان کھاتے دیکھ کر مذاق میں کہا تھا کہ ابھی تو بہت مزے سے کھا رہی ہو، دیکھوں گا کہ ڈراما نشر ہونے کے بعد کیسے کھاؤ گی۔
اداکارہ نے کہا کہ بہروز سبزواری بالکل درست کہہ رہے تھے کیونکہ ڈرامے کی مقبولیت کے بعد عوامی جگہوں پر جانا اور بھی مشکل ہوگیا تھا، لیکن انہوں نے پھر بھی کہیں جانا نہیں چھوڑا تھا۔
مرینہ خان نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامے کے فوری بعد ان کے کیریئر کے عروج کے وقت انہیں ایک خوفناک طبی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، ان کے آدھے چہرے پر فالج ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے وہ اس حصے کو صحیح سے حرکت نہیں دے پا رہیں تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں عوامی مقامات پر جانے سے منع کیا تھا، لیکن انہوں نے عوامی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی معمول کے مطابق گزاری اور اس دوران شادیوں اور دیگر تقریبات میں بھی شرکت کرتی رہیں۔