وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں قومی اور عالمی امور پر تفصیلی غورکیا گیا۔
وزیراعظم نےبیرونی دوروں،ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا،اجلاس کے شرکا نے پاک فوج کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا اوردہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کابینہ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ،ہندوستان کی شرانگیزیوں اورخوارج کی کارروائیوں کا تفصیل سےجائزہ لیاگیا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونےوالےافواج پاکستان کےجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،جبکہ انکےاہل خانہ سےمکمل یکجہتی کا اظہارکیاگیا،کابینہ ارکان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔
اجلاس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سےمتعلق کابینہ کمیٹی کےفیصلوں کی بھی توثیق اوورسیز امپلائمنٹ اورٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن وٹریننگ کے ایجنڈے پربھی غورکیاگیا،قانون سازی سےمتعلق کیسزپرکابینہ کمیٹی کی تین مختلف میٹنگز کےفیصلوں کی توثیق ریگولیٹری ریفارمز سے متعلق سفارشات کاجائزہ لیا گیا،اس کے علاوہ پاورسیکٹرمیں اصلاحات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ پنجاب حکومت کے قیام امن کیلئے اہم فیصلے؛ انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق پاک بھارت جنگ میں7 طیارےگرائے گئے تھے، ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا افغان صورت حال کے دوران بھارتی حملہ خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا: خواجہ آصف خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے نام فائنل کرنے پر مشاورت، بانی سے منظوری لی جائیگی افغان طالبان نے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی جنگ بندی کی اپیل کی: ذرائعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عزم کا اعادہ کو جڑ سے
پڑھیں:
وزیراعظم نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی، معیشت اور خطے میں بڑھتی کشیدگی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں افغان طالبان، فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی اور سرحدی خلاف ورزیوں کے تناظر میں قومی سلامتی کی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکورٹی اداروں کی تازہ بریفنگ پیش کی جائے گی اور متعلقہ وزارتوں کو صورتحال کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے حالیہ مصر کے دورے کی تفصیلات بھی کابینہ کو فراہم کریں گے۔ انہوں نے قاہرہ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا، جسے مسلم ممالک اور بین الاقوامی برادری نے سراہا۔ اجلاس میں فلسطینی عوام کی حمایت سے متعلق مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی مشاورت متوقع ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، جب کہ اقتصادی صورتحال، بجلی و گیس نرخوں، اور مہنگائی کے دباؤ سے نمٹنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔