پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھاکر دراندازی کی کوشش، مہمند میں 50 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کے بڑے گروہ کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کی جانب سے پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کے بڑے گروہ کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے، فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے پہلے خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کارروائی کے دوران سیکیورٹی ذرائع
پڑھیں:
مہمند میں پاک فوج کی بروقت کارروائی، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک
فائل فوٹو۔پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کر دیے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی کے باعث افغان طالبان فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تشکیل بھیجنے کا مقصد سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کرکے دہشتگردی پھیلانا تھا۔
ذرائع کے مطابق دراندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے باعث ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے اور مزید خوارج کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کاروائی، 7 خوارج ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 اکتوبر کو اباخیل میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی گئی، جس کے دوران دہشتگرد گروہ کو نشانہ بناکر 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک کیے گئے خوارج علاقے میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔