پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئےآئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کے سلسلہ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے خفیہ معلومات پر آپریشن کئے جا رہے ہیں۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا، پاکستانی عوام کی حفاظت اور ملکی سالمیت کی خاطر دہشتگردی کے خلاف تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی مہم مکمل قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔علاوہ ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 34 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم، شہدا کو خراجِ عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کو بیرونی دوروں، علاقائی صورتحال، اور سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں افغانستان سے مبینہ شرپسند سرگرمیوں اور خوارج کی کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔

کابینہ نے افواجِ پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:افغانستان کی درخواست پر سیز فائر کا آغاز، پاکستان کو پڑوسی ملک پر اعتبار نہیں، خواجہ آصف

اجلاس میں تجارتی، تعلیمی اور قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، جبکہ وزارتِ توانائی کی جانب سے پاور سیکٹر میں اصلاحات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افواج پاکستان دہشتگردی وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ

متعلقہ مضامین

  • سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام؛ 45 سے 50 خوارج جہنم واصل
  • وفاقی کابینہ کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم، شہدا کو خراجِ عقیدت
  • خیبرپختونخوا میں فورسز کے آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 34 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کا آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 34 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز آپریشنز  میں  بھارتی حمایت یافتہ 34 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 34 دہشتگرد جہنم واصل
  • خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل
  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج ہلاک