سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 50 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
فتنہ الخوارج نے سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی ناکام کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپیگنڈا خبریں چلا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے، مہمند میں یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں جاری رہا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کا علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔