پاک جنوبی افریقہ دوسراٹیسٹ! راولپنڈی میں ٹریفک پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فرحان اسلم کے مطابق، اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں ٹریفک نظام کو مؤثر رکھنے کے لیے 367 سے زائد ٹریفک وارڈنز اور افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے خصوصی ڈائیورژن پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف اہم چوراہوں اور مقامات پر اضافی اہلکار موجود ہوں گے تاکہ شہریوں کو بروقت رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد کے مقام سے اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑا جائے گا، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے افراد کو چھٹی روڈ کے ذریعے سیدپور روڈ کی طرف منتقل کیا جائے گا۔
سی ٹی او نے مزید بتایا کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم روڈ، نائنتھ ایونیو چوک سے لے کر ڈبل روڈ تک، عام ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ شہریوں کی سہولت کے لیے آئی جے پی روڈ اور فیض آباد کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔
شائقین کرکٹ کے لیے پارکنگ کی سہولت شہباز شریف پارک، سول ایوی ایشن گراؤنڈ، اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں فراہم کی گئی ہے، جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے انہیں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔
عوام کو ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ریڈیو چینلز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ باخبر رہیں اور کسی پریشانی سے بچ سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ لاہور کے کسی علاقے میں اب ٹوٹی گلی یا بکھرا محلہ نہیں دکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اور واسا کی 486 گلیوں کو جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ ضروری ہدایات دی گئیں۔ لاہور کا ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا- لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ لاہور کے ہر کونے کو اب ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کے لیے باعزت بنایا جائے گا-
انہوں نے کہا کہ 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کے لیے فخر کی علامت بنے گا۔