پاکستانی شہریوں کو کن ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت میسر ہے؟ تازہ فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں کمی، مگر 31 ممالک کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔
تازہ عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں کمی آئی ہے، تاہم پاکستانی شہری اب بھی دنیا کے مختلف خطوں میں کئی دلچسپ ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔
پاکستانی پاسپورٹ کی نئی درجہ بندیہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ اب 103ویں نمبر پر ہے اور اسے یمن کے برابر قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا پہلی بار طاقتور ترین 10 پاسپورٹس کی فہرست سے باہر
یہ ایک نمایاں کمی ہے کیونکہ اس سے قبل پاکستان 96ویں نمبر پر تھا اور 32 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل تھی، جو اب گھٹ کر 31 ممالک رہ گئی ہے۔
پاکستان سے نیچے صرف عراق (104واں نمبر، 29 ممالک)، شام (105واں نمبر، 26 ممالک) اور افغانستان (106واں نمبر، 24 ممالک) موجود ہیں۔
مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرستدنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں 3 ایشیائی ممالک، سنگاپور، جنوبی کوریا اور جاپان سرفہرست ہیں۔
سنگاپور کے شہری 193 ممالک میں ویزا فری داخل ہو سکتے ہیں، جنوبی کوریا 190 اور جاپان 189 ممالک تک رسائی رکھتا ہے۔
یورپ میں جرمنی، اٹلی، لکسمبرگ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ 188 ویزا فری مقامات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
امریکا کا پاسپورٹ اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، پہلی بار وہ دنیا کے 10 طاقتور ترین پاسپورٹس میں شامل نہیں رہا۔ 2014 میں نمبر ایک پر رہنے والا امریکی پاسپورٹ اب 12ویں نمبر پر ہے۔
اسی طرح برطانوی پاسپورٹ بھی اپنی پوزیشن کھو چکا ہے اور 6ویں سے 8ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔
چین کی تیزی سے ترقیاس کے برعکس چین نے گزشتہ دہائی میں سب سے زیادہ ترقی کی ہے۔ 2015 میں 94ویں نمبر پر موجود چین اب 64ویں نمبر تک پہنچ چکا ہے اور صرف ایک سال میں اس نے 30 ممالک کے ساتھ ویزا فری معاہدے کیے ہیں۔
چین نے حال ہی میں روس سمیت متعدد خلیجی، جنوبی امریکی اور یورپی ممالک کو ویزا فری رسائی دی ہے، جس سے ایشیا پیسیفک خطے میں اس کا اثر مزید بڑھا ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا فری ممالکپاکستانی شہری جن ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں ان میں بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، کک آئی لینڈز، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسریٹ، موزمبیق، نیپال، نیوئے، پالاؤ جزائر، قطر، روانڈا، سیموآ، سینیگال، سیشلز، سیرا لیون، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز، تیمور لیستے، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، توالو اور وانواتو شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی پاسپورٹ ویزا فری
پڑھیں:
امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، ملک بدر کرنے کا بھی اعلان
امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، ملک بدر کرنے کا بھی اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس ) امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا میں داخل ہونے والے متعدد افغان شہریوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے سنگین جرائم میں ملوث ان افغان شہریوں کی تصاویر اور معلومات بھی جاری کردیں۔
محکمے کے مطابق یہ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں جیسیسنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری جمال ولی اور محمد خروین کو رہا کیا گیا اور انہیں امریکا میں رہنے کی اجازت دی گئی لیکن یہ شہری بعد میں دوبارہ پرتشدد جرائم میں ملوث پائے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان شہری عبداللہ حاجی زادہ، ناصر احمد توحیدی، جاوید احمدی، بحر اللہ نوری اور ذبیح اللہ مہمند سمیت دیگر کو کم عمر بچوں پر حملے کرنے، جنسی جرائم کی منصوبہ بندی کرنے اور دیگر سنگین جرائم پر گرفتار کیا گیا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ افراد جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں انہیں امریکا سے نکال دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں: سہیل آفریدی عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں: سہیل آفریدی اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ کھیلنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں: بلاول گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے: مولانا فضل الرحمان کے پی میں گورنر راج کے نفاذ پر غور،قیادت کون کرے گا؟مشاورت جاری انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے گوام کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم